Saturday, August 20, 2022

اوباما نے بھی مودی کی مدح سرائی شروع کردی

اوباما نے بھی مودی کی مدح سرائی شروع کردی
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما بھی بھارتی وزیراعظم کےگن گانےلگے،نریندرمودی کی تعریف میں ٹائم میگزین میں آرٹیکل لکھ ڈالا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کیمطابق امریکی صدرباراک اوباما نے ٹائم میگزین میں بھارتی وزیراعظم سے متعلق ایک آرٹیکل لکھا ہے،جس میں نریندر مودی کوبھارت کا سب سے بڑااصلاح کار قراردیاہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کودنیاکےسوبااثرافرادکی لسٹ میں بھی شامل کیاگیا ہے۔ باراک اوباما نےآرٹیکل میں نریندرمودی کی زندگی کی کہانی’’غربت سےوزیراعظم تک‘‘ پر روشنی ڈالی ہے۔