Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوباما سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ،داعش کے خلاف لڑںے کیلئے حکمت عملی پر غور

اوباما سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ،داعش کے خلاف لڑںے کیلئے حکمت عملی پر غور
April 5, 2016
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈٰیسک)نیٹوکے سیکرٹری جنرل اسٹولن برگ نے امریکی صدربراک اوباما سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے داعش کے خلاف لڑنے کے لیے حکمت عملی پرغورکیا۔ ادھرافغانستان میں  تعینات امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے اعتراف کیاہے کہ افغانستان میں شدیدلڑائی سے نیٹوکاتربیتی مشن متاثراہواہے۔ تفصیلات کےمطابق نیٹوکے سیکرٹری جنرل اسٹولن برگ نے امریکی صدربراک اوباما سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں داعش کے خلاف لڑنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ امریکی صدرنےملاقات کےبعدمیڈیاسےبات چیت کرتےپوئےکہاکہ  اس بات پرغورکیاگیا کہ  نیٹوکیسے عراق اوراردن سمیت مختلف ممالک میں داعش کے خلاف لڑنے والے گروہوں کوتربیت اورمالی معاونت فراہم کرسکتی ہے۔ نیٹو سیکرٹری جنرل  سےکہاہےکہ  وہ افغانستان میں اتحادی  اور سرکاری افواج کی مددپرتوجہ رکھیں۔ اس موقع پرنیٹوکے سیکرٹری جنرل اسٹولن برگ کاکہناتھاکہ نیٹوآج بھی پہلےہی جتنی اہم ہے دوسری طرف افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے افغانستان میں نیٹوفوج کےمشن کی سست روی کااعتراف کیاہے۔افغانستان میں امریکی فوج کی کمان سنبھالنے کے بعداپنے پہلے انٹرویومیں جان نکلسن کاکہناتھا دوہزارپندرہ میں طالبان جنگجوؤں سے لڑائی کے نتیجے میں افغان فورسزکوبڑے پیمانے پرجانی نقصان اٹھاناپڑا۔ 1250