Saturday, July 27, 2024

اوآئی سی کا دوروزہ اجلاس ختم ، 50ملکوں نے شام اور یمن کی صورتحال کا ذمہ دار ایران کو قراردیدیا

اوآئی سی کا دوروزہ اجلاس ختم ، 50ملکوں نے شام اور یمن کی صورتحال کا ذمہ دار ایران کو قراردیدیا
April 16, 2016
استنبول(ویب ڈیسک)استنبول میں اسلامی سربراہ کانفرنس کا دوروزہ اجلاس ختم  ہوگیا ، پچاس مسلم ملکوں نے شام اور یمن کی صورتحال کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق استنبول میں او آئی سی کے تیرہویں سربراہی اجلاس  کے  اختتامی اعلامیہ میں پچاس مسلم ممالک کے رہنماؤں نے شام اور یمن کی صورتحال پر ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران  بحرین ،اور صومالیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے دہشت گردی کو سپورٹ کررہا ہےاجلاس میں اسرائیل کے فلسطینی  سرزمین  پر قبضے کی مذمت بھی کی گئی  دوسری طرف ایران نے اختتامی اعلامیے پر اعتراض کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئےترک صدر رجب طیب اردگان نے مسلمانوں کوآپس کےا ختلافات ختم کرنے پرزوردیا تھا ۔ترک صدرکاکہناتھا ہر قسم کی فرقہ واریت کو ختم کرکے دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو کر دہشت گردی کےخاتمےکےلئےمیدان میں آجائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہاکہ  پاکستان مسئلہ کشمیرکے حل کی پرزورحمایت کرتاہے اورمسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔ اجلاس کے اختتام  پرسربراہان مملکت نے گروپ فوٹوبھی بنوائے۔