Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انیس سو ترانوے کے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کو سزائے موت  سناد ی گئی

انیس سو ترانوے کے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کو سزائے موت  سناد ی گئی
July 21, 2015
ممبئی(92نیوز)انیس سو ترانوےکے ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں قید  یعقوب میمن کو بھارتی سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنا دی،ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں قید یعقوب میمن  کی سزائے موت کے خلاف دائر آخری اپیل بھی بھارتی سپریم کورٹ نے مسترد کر دی،بھارتی سپریم کورٹ سے قبل بھارتی صدر بھی یعقوب میمن کی  رحم کی اپیل مسترد کر چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپیل مسترد ہونے کے بعد یعقوب میمن کو تیس جولائی کو پھانسی دی جائے گی وہ ممبئی بم دھماکوں کے پہلے ملزم ہونگے جن کو ان کی سالگرہ پر پھانسی دی جائے گی۔ یعقوب میمن کوممبئی بم دھماکوں میں مدد اور پیسے فراہم کرنے کے الزام میں انیس سو چورانے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یعقوب میمن کے بھائیوں عیسیٰ اور یوسف سمیت دس افراد کو بھی ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی فلم اسٹار سنجے دت ممبئی بم دھماکوں میں ملوث افراد سے اسلحہ خریدنے کے الزام میں چار سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔