Tuesday, September 27, 2022

انگوٹھوں کی تصدیق روکنے بارے خواجہ سعدرفیق کی درخواست خارج

انگوٹھوں کی تصدیق روکنے بارے خواجہ سعدرفیق کی درخواست خارج
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی انگوٹھوں کی تصدیق کے عبوری احکامات کو چیلنج کیے جانے سے متعلق درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی وزیر کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کے انگوٹھوں کی تصدیق کے عبوری احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹربیونل نے انتخابی عذر داری پر فیصلہ سنایا ہے جس پر درخواست موثر نہیں رہی تاہم سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی۔