Tuesday, November 29, 2022

انگلینڈ کے خلاف چارصفرکی ہزیمت اٹھانے اور مکی آرتھر کی دھمکی کے بعد اظہر علی پریشان ہوگئے

انگلینڈ کے خلاف چارصفرکی ہزیمت اٹھانے اور مکی آرتھر کی دھمکی کے بعد اظہر علی پریشان ہوگئے
لاہور(92نیوز)انگلینڈکےخلاف چارصفرکی ہزیمت اور مکی آرتھرکی دھمکی کے بعد کپتان اظہرعلی پریشان ہوگئے۔ سینئر ساتھیوں سے بندکمرے میں مشاورت کرکے کپتانی کے گرسیکھتے رہے ۔ تفصیلات کےمطابق دورہ انگلینڈکےدوران ٹیسٹ ٹیم نے قدرے بہترکارکردگی دکھائی اورڈراکھیل  کرٹیسٹ نمبرون کی پوزیشن بھی حاصل کی ۔ تاہم ون ڈے سیریزمیں اسےوائٹ واش کاخطر ہ ہے ،اب تک ٹیم پانچ میں سے چارمیچ  ہارچکی ہے جس پرہیڈکوچ مکی آرتھرنے سخت وارننگ جاری کردی ہے ۔ کپتانی میں نقائص دور کرنے کیلئے اب اظہر علی فکرمندہیں اورسینئرکھلاڑیوں سے مشاورت شروع کردی ہے ۔اظہرعلی نے شعیب ملک اور دیگر سینئرساتھیوں سے بندکمرے میں میٹنگ کی اورمشورے لیے ۔ ٹیم کی مسلسل شکست پر متفکراظہرعلی نےسینئرزسےکارکردگی بہتربنانے کےلیے ٹپس بھی لیں۔