Tuesday, September 17, 2024

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز چیلنج ہے،اچھی کارکردگی  دکھانے کیلئے پرعزم ہیں : مصباح الحق

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز چیلنج ہے،اچھی کارکردگی  دکھانے کیلئے پرعزم ہیں : مصباح الحق
October 8, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہےکپتان  کا کہنا ہے کہ  انگلش ٹیم فارم میں ہے، اچھا مقابلہ ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے ابوظہبی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان پر اعتماد دکھائی دیئے۔ مصباح کا کہنا تھا کہ کھلاڑی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ مصباح الحق نے یہ  بھی  کہا  کہ انگلش ٹیم ایشز سیریز جیت کر آئی ہے اور  وہ  دو ہزار بارہ کی طرح تر نوالہ ثابت نہیں ہو گی، الیسٹر کک الیون کی جا نب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گرین کیپس کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ  ہمیں سیریز کے نتائج کی پروا کیے بغیر کھیل پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ  سیریز کا  آغاز تیرہ اکتوبر کو ہو گا۔