Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلینڈ کی پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست

انگلینڈ کی پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست
March 10, 2018

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی ۔ انگلش ٹیم نے سیریز تین، دو سے جیت لی ۔
کیویز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 223 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ مارٹن گپٹل نے47، نکولس نے 55 اور سانٹنر نے 67 رنز بنائے ۔
جواب میں انگلش ٹیم نے مقررہ ہدف 33 ویں اوور میں صرف تین وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ جونی بیئرسٹو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 61، جوئے روٹ 23 ، بین اسٹوکس 26 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
جونی بیئرسٹو کو شاندار پرفارمنس دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔