Thursday, October 6, 2022

انگلینڈ کی سی کرکٹ ٹیم کا جنوری میں دورہ پاکستان متوقع

انگلینڈ کی سی کرکٹ ٹیم کا جنوری میں دورہ پاکستان متوقع

لاہور ( 92 نیوز)انگلینڈ  کی سی کرکٹ ٹیم  کا   جنوری  میں   دورہ پاکستان  کا امکان ہے،  برطانوی میڈیا کے مطابق ا ی سی بی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز سے تصادم سے بچنے کیلئے سی ٹیم کے انتخاب پر غور کر رہا ہے۔

انگلش بورڈ کھلاڑیوں  کو  پاکستان میں سکیورٹی  کے انتظامات پر اعتماد میں لے گا،انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

 رپورٹ کے مطابق دونوں ایشین ملکوں کے دورے سے قبل انگلینڈ کو  بیشتر رکاوٹوں کو بھی دور کرنا ہوگا۔