Friday, September 30, 2022

انگلینڈ کی دورے سے دستبرداری پر سخت مایوسی ہوئی، رمیز راجہ

انگلینڈ کی دورے سے دستبرداری پر سخت مایوسی ہوئی، رمیز راجہ
September 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے انگلینڈ کی دورے سے دستبرداری پر سخت مایوسی ہوئی۔

رمیز راجہ نے کہا ہم نے مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کی۔ اب صرف اپنے متعلق سوچیں گے۔ پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے نیوزی لینڈ کے ساتھ خط وکتابت جاری ہے۔ اپنے نقصان کا ازالہ کرائیں گے۔ ہم اب ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔

ادھر وقاریونس کہتے ہیں رونے دھونے کا وقت نہیں۔ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھا کر چھا جائے۔