Friday, September 30, 2022

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں ، قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ مکمل

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں ، قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ مکمل

ووسٹر ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز  کی بھر پور تیاریاں ، پاکستان ٹیم نے دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ مکمل کر لیا ، دو روزہ پریکٹس میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان  کا اسکواڈ ووسٹر میں موجود ہے جہاں  قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرا انٹر اسکواڈ  میچ کھیلا۔پی سی بی گرین اور پی سی بی وائٹ کے درمیان 2روزہ پریکٹس میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔

دوسرے روز پی سی بی وائٹ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے، پی سی بی وائٹ کی جانب سے افتخار احمد 86اور امام الحق 74 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

پی سی بی گرین کی جانب سے بابراعظم، موسیٰ  خان اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پی سی بی گرین نے پہلے دن 318 رنز بنائے تھے ،قومی ٹیم آج قرنطینہ مکمل کرکے ڈربی شائر روانہ ہوگی۔