انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا کڑا امتحان ، دوسرا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا
لیڈز (92 نیوز)انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا کڑا امتحان سامنے آ گیا۔ دوسرا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا ۔
سیریز پر نظریں جمائے شاہینوں نے آج بھی جم کر پریکٹس کی ۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ،بولنگ اور بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور مشقیں کیں۔
انجری کے شکار بابر اعظم کی جگہ عثمان صلاح الدین میدان میں اتریں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لیڈز میں ان ایکشن ہوں گی ۔ سرفراز الیون جیت کے لیے پر عزم تو گوروں کو بھی سیریز ہاتھ سے پھسلنے کی فکر پڑ گئی۔
گرین کیپس نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح کا جھنڈا گاڑا تو ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمالیں گے۔
پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔