Tuesday, September 27, 2022

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیاریاں جاری، قومی ٹیم آج ڈربی شائر میں پریکٹس کریگی

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیاریاں جاری، قومی ٹیم آج ڈربی شائر میں پریکٹس کریگی

ڈربی شائر (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں ، قومی ٹیم ڈربی شائر میں آج  پھر پریکٹس کرے گی۔

ایک دن آرام کے بعد قومی ٹیم آج سے پھر ڈربی شائر میں دو روزہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم آج دو سیشنز میں  پریکٹس کرے گی ، پاکستان ٹیم دوسرا  چار روزہ انٹرا اسکواڈ  پریکٹس میچ 24 جولائی کو کھیلے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہو گا ، دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عامر کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل آج لیا جائےگا۔