انگلینڈ کیخلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ کوالیفائر کا اچھا آغاز چاہتے ہیں، بابر اعظم
ڈربی (92 نیوز) قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ڈربی پہنچ گئی، کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ کوالیفائر کا اچھا آغاز چاہتے ہیں۔ ہوم کنڈیشن ہونے کے باوجود انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینگے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا مشن انگلینڈ، قومی ٹیم نے ڈربی میں ڈیرے ڈال لیے، اسکواڈ تین روزہ آئسولیشن کے بعد 7 دن تک ڈربی میں ہی ٹریننگ کرے گا۔
قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ کوالیفائر کا اچھا آغاز چاہتے ہیں، ہوم کنڈیشن ہونے کے باوجود انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینگے۔
بابر اعظم کہتے ہیں حارث سہیل اور سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت سے بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہو گی۔ مزید کہا مشکل صورتحال میں دماغ ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو گی۔