Sunday, September 15, 2024

انگلینڈ کا سری لنکا کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ

انگلینڈ کا سری لنکا کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ
June 27, 2021

ساؤتھمپٹن (92 نیوز) انگلینڈ نے سری لنکا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا، آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 89 رنز سے شکست ہوئی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے باری لیتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ ڈیوڈملان نے 76، جونی بیرسٹو نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کے دشمناتھا چمیرا نے 17رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 18.5اورز میں 91رنز پرڈھیر ہوگئی۔ ڈیوڈولی نے 3، سیم کرن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان مین آف دی میچ رہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 29 جون کو کھیلا جائے گا۔