Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلینڈ نے کیویز کو شکست دیکر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی

انگلینڈ نے کیویز کو شکست دیکر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی
March 30, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) انگلینڈپہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دےکرٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ اوپنر جیسن رائے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسراسیمی فائنل آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈکی ٹیم نیوزی لینڈکوروندتی ہوئی فائنل میں لینڈ کر گئی۔ انگلش ٹیم کا کیویز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ درست ثابت ہوا۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ایک سو چون رنز کا ہدف اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر تین وکٹیں کھوکرحاصل کرلیا۔ اوپنر جیسن رائے نے چوالیس گیندوں پر دو چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے اٹھہتر رنز بنا کر فتح کی مضبوط بنیاد فراہم کی۔ جوز بٹلر کے ناقابل شکست بتیس اور جو روٹ کے ستائیس رنز نے انگلینڈ کی جیت پر مہر لگا دی۔ اس سے پہلے بین اسٹوکس کی تین وکٹوں نے کیویز کی اڑان ایک سوتریپن رنز تک محدود کر دی تھی۔ منرو چھیالیس اور کورے اینڈرسن اٹھائیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہو گا جو آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ممبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھے بجے کھیلا جائے گا۔