Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
July 21, 2021

مانچسٹر (92 نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیکر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست ہوئی۔ پاکستان نے پہلے کھیل کر 6 وکٹیں گنوا کر 154 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 76رنز بنائے۔ فخرزمان 24، حسن علی 15 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بابر اعظم 11، صہیب مقصود 13، محمد حفیظ 1 ، شاداب خان 2، عماد وسیم 3 رنز بنا سکے۔ عادل رشید نے چار پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے 19.4 اوورز میں اسکور پورا کیا اور اسکے سات کھلاڑی پویلین لوٹے۔ جیسن روئے نے 64، این مورگن نے 21 اور ڈیوڈملان نے 31 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔