Friday, October 7, 2022

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 113 رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 113 رنز سے شکست دیدی
 مانچسٹر (92 نیوز) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 113 رنز سے شکست دیدی ۔ سیریز ایک ایک  سے برابر ہو گئی۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز تین وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنا کر ڈیکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 312 رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 198 رنز ہی بناسکی۔ شمرابروکس 62 ، جرمین بلیک ووڈ55 ، جیسن ہولڈر35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سٹیوارٹ براڈ نے 3 ،کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے دو،دو کھلاڑیوں  کو آؤٹ کیا ۔ بین اسٹوکس نے پہلی اننگز میں 176 اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 78 رنز بنائے۔ انہوں نے میچ میں تین وکٹیں بھی حاصل کیں ۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا۔