Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  انگلینڈ نے ایشز سیریز کا پہلاٹیسٹ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

   انگلینڈ نے ایشز سیریز کا پہلاٹیسٹ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
July 11, 2015
کارڈف(92نیوز)انگلینڈ نے ایشز سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ کارڈف ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک سو انہتر رنز سے ہرا دیا۔ پہلی اننگز میں شاندار سنچری سے فتح کی بنیاد رکھنے والے جو روٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلا گیا میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ جو روٹ کے شاندار ایک سو چونتیس رنز نے انگلینڈ کی جیت کا راستہ ہموار کیا میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں چار سو تیس رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم صرف تین سو آٹھ رنز بنا سکی۔ انگلینڈ نے ایک سو بائیس رنز کی برتری سے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دو سو نواسی مزید رنز بنا کر مہمان کینگروز کو جیت کے لیے چار سو بارہ رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلوی ٹیم جواب میں صرف دو سو بیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میچ میں کرس براڈ اور معین علی نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔