Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دیدی
June 18, 2019

 مانچسٹر (92 نیوز) انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کے 397 رنز کے جواب میں افغان ٹیم نے 274 رنز بنائے۔ افغانستان کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

 انگلینڈ نے افغانستان کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف  دیا تھا۔ انگلینڈ نے 6 وکٹوں پر 397 رنز بنائے تھے۔

 انگلینڈ کی جانب سے این مورگن 148 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ جونی بیراسٹون نے 90 اور جوئے روٹ نے 88 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور دولت زادران نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔

 این مورگن ون ڈے میں ایک اننگزمیں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے۔ این مورگن نے ایک اننگز میں 17 چھکے لگائے۔ اس سے پہلے بھارت کے روہت شرما نے 16 چھکے لگائے تھے۔

 راشد خان ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مہنگ ترین باؤلر بن گئے۔ راشد خان نے 9 اوورز میں 110 رنز دیے۔