Wednesday, October 5, 2022

انگلینڈ میں ٹیم کافی محنت کر رہی ہے، وسیم خان

انگلینڈ میں ٹیم کافی محنت کر رہی ہے، وسیم خان
لاہور (92 نیوز) چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ٹیم کافی محنت کر رہی ہے، سیریز آسان نہیں ہو گی، انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کا فائدہ ہو گا، کوچزکھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرا رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے انگلینڈ کیخلاف  سیریز کو مشکل قرار دے دیا، وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے مارچ سے کرکٹ نہیں کھیلی، اس لیے سمجھتا ہوں قومی ٹیم کے لیے سیریز چیلنجنگ ہو گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے فائدہ ہو گا۔ وسیم خان نے کہا مثبت بات یہ ہے کہ کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں، کوچنگ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے ساتھ محنت کر رہا ہے، امید ہے سیریز کے آغاز سے پہلے ٹیم بھرپور تیار ہو گی۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ گراؤنڈز اور ہوٹلز میں تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی کھلاری فائیو اسٹار ہوٹلز میں آئیں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہو گا۔