Saturday, October 1, 2022

انگلینڈ میں قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انگلینڈ میں قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
 ووسٹر (92 نیوز) انگلینڈ میں قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کاشف بھٹی کے دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے  پر انگلینڈ بھیجا گیا تھا۔ دوبار کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر  کاشف بھٹی  قومی   کرکٹ  ٹیم میں شامل  اسکواڈ  کے تیسرے گروپ کے ہمراہ 8 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوئے جہاں ووسٹر  میں ان کا کورونا ٹیسٹ  کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ کاشف بھٹی کو سکواڈ سے الگ کر کے کمرے تک محدود  کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے تفصیلات طلب کی ہیں ۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ  حارث رؤف  کا دوسرا  کورونا ٹیسٹ منفی آتے ہی   انہیں  انگلینڈ  بھیجنے  کے انتظامات  کیے  جائیں  گے۔