Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلینڈ : بچوں کی موجودگی میں تمباکونوشی ممنوع قرار دیدی گئی

انگلینڈ : بچوں کی موجودگی میں تمباکونوشی ممنوع قرار دیدی گئی
October 3, 2015
لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے گاڑی میں سوار بچوں کی موجودگی میں سگریٹ پینے کو قابل سزا جرم قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے قانون کا اطلاق صرف انگلینڈ اور ویلز پر ہو گا جبکہ سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ اس کے نفاذ سے مستثنیٰ رہیں گے۔ نئے قانون کے تحت انگلینڈ اور ویلز میں کسی بھی گاڑی میں اگر کوئی فرد 18 سال سے کم عمر کے کسی فرد یا افراد کی موجودگی میں تمباکو نوشی کرتا ہوا پایا گیا، چاہے اس وقت گاڑی کی کھڑکیاں کھلی ہوئی ہی کیوں نہ ہوں، تو اسے کم از کم 50 پاونڈ (68 یورو یا 76 ڈالر کے برابر) جرمانہ کیا جا سکے گا۔ یہی نہیں بلکہ اگر ایسے حالات میں کسی گاڑی کا ڈرائیور بچوں یا نابالغ افراد کی موجودگی میں اسی گاڑی میں سوار کسی دوسرے مسافر کو تمباکو نوشی سے روکنے میں ناکام رہا تو اسے بھی جرمانہ کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق اس نئے قانون کا مقصد بچوں اور نابالغ نوجوانوں کو دوسرے افراد کی سگریٹ نوشی سے ہونے والے مضر صحت اثرات سے بچانا ہے۔ انگلینڈ کی چیف میڈیکل آفیسر سیلی ڈیویس نے اس نئے قانون سنگ میل سے تعبیر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس نئے قانون کا اطلاق ان تحقیقی تجربات کی وجہ سے ممکن ہوا جو نیوکاسل یونیورسٹی کے ماہرین نے کیے تھے۔ تحقیقی تجربات میں کہا گیا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد اگر کھڑکیاں کھول کر بھی تمباکو نوشی کریں تو بھی گاڑی کے اندر تمباکو کے دھوئیں کی صورت میں خطرناک اور زہریلے کیمیائی مادوں کی شرح 100 گنا سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔