Tuesday, September 27, 2022

انگلینڈ اور سویڈن کی کوارٹر فائنل میں رسائی ، مداحوں کا جشن

انگلینڈ اور سویڈن کی کوارٹر فائنل میں رسائی ، مداحوں کا جشن
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ2018 میں انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیموں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے پر دونوں ٹیموں کے مداحوں نے بھرپور جشن منایا۔ جہاں جیتنے والی ٹیم کے  حمائتی جشن مناتے دکھائی دیتے ہیں وہیں ہارنے والی ٹیم کے سپورٹر مایو س نظر آتے ہیں۔ انگلینڈ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے پر انگلش فینز نے لندن  میں خوب ہلہ گلہ کیا،دوسری جانب کولمبیا کے فینز مایوس نظر آئے ۔ سویڈش ٹیم کے 24سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر شائقین نےبھی خوشی کا اظہار کیا  ۔