Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلینڈکے خلاف سیریز کو اچھی یادوں کے ساتھ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں : مصباح الحق

انگلینڈکے خلاف سیریز کو اچھی یادوں کے ساتھ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں : مصباح الحق
October 2, 2015
لاہور(92نیوز)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ان کی آ خری سیریز ہو گی یا نہیں البتہ وہ اس سیریز کو اچھی یادوں کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق جو بھارت کے خلاف سیریز میں کھیل کو خیر باد کہنے کے خواہشمند تھےبے یقینی کے بادلوں میں پھنسے ہیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد وہ ریٹائرمنٹ لیں گئے یا نہیں، کپتان نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا البتہ انہوں نے گوروں کیخلاف سیریز کو مشکل قرار دیا۔ مصباح کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم ایشز جیت کر آ رہی ہےآسان حریف ثابت نہیں ہو گی۔ مصباح الحق نے دونوں ٹیموں کے باﺅلنگ اٹیک کو بیلنس قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم میں سوان کے نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا  معین علی بھی اچھے باﺅلر ہیں،یاسر شاہ کے بارے میں کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میچ وننگ باﺅلر ہے۔ لاہور میں جاری کیمپ میں کھلاڑیوں نے آج پھر پریکٹس کی،ٹیسٹ اور اے ٹیم کے کھلاڑی ایک دن آ رام کے بعد چار اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو جائیں گے۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔