Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلینڈنے کمزور افغانیوں کو رونددیا

انگلینڈنے کمزور افغانیوں کو رونددیا
March 13, 2015
سڈنی(ویب ڈیسک)ورلڈکپ کےاڑتیسویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلےگئےمیچ میں انگلینڈنےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے چھتیس اعشاریہ دواوورزمیں سات وکٹوں پرایک سو گیارہ رنز بنائےتھےکہ بارش کےباعث میچ روک دیاگیا۔ شفیق اللہ تیس رنزبناکرنمایاں رہے۔ بارش کے باعث افغانستان کی اننگزختم  کرتےہوئےانگلینڈ کوڈک ورتھ لوئس میتھڈکےتحت ایک سوگیارہ رنزکاہدف ملا۔ انگلینڈ نےاٹھارہویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا،ایئن بیل نے باون اور ایلکس ہیلز نے سینتیس رنز بنائے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں پول اے میں انگلش ٹیم صرف دو میچ جیتی جبکہ افغانستان کو صرف ایک کامیابی ملی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔