Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلینڈنے اپنے ہزارویں ٹیسٹ میچ کو جیت کریادگار بنا دیا

انگلینڈنے اپنے ہزارویں ٹیسٹ میچ کو جیت کریادگار بنا دیا
August 4, 2018
برمنگھم ( 92 نیوز) انگلینڈ نے  اپنے 1000ویں ٹیسٹ   میں بھی  فتح کا جھنڈا گاڑ ھ دیا ،برمنگھم ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے بھارت کیخلاف 31 رنز سے میدان مار لیا ،انڈین ٹیم 194 رنز کے جواب میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، فاتح ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل  ہو گئی۔ برمنگھم میں  بھارتی ٹیم کی شکست کا ریکارڈ  برقرار رہا ، کوہلی  الیون نے چھٹی بار شکست کا مزہ چکھا،انگلینڈ نے اپنے 1000ویں ٹیسٹ کو یاد گار بنا لیا ۔ چوتھے روز بھارت نے 110 رنز سے اننگز آگے بڑھائی تو ایک کے بعد ایک بلے باز آتا رہا اور پویلین جاتا رہا۔ کارتھک 20 رنز پر اینڈرسن کا شکار بنے جبکہ  محمد شامی بغیر کوئی رن بنائے واپس چل دیئے ۔ ایشانت شرما 11 رنز پر پویلین لوٹے ،ہارڈک پانڈیا کی مزاحمت 31 رنز پر دم توڑ گئی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 51 نز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ پوری  بھارتی ٹیم 194 رنز کے تعاقب میں صرف 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے  بین اسٹوکس نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،سیم کیرن کو عمدہ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فاتح ٹیم نے پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔