Wednesday, September 28, 2022

انگلش کھلاڑی سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹوں کے قریب

انگلش کھلاڑی سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹوں کے قریب

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کے وہ یہ کارنامہ جعرات کو شروع ہونے والے ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میں سر انجام دے دیں گئے۔

اس اعزاز کے ساتھ وہ 400 وکٹین لینے والے انگلینڈ کے دوسرے اور دنیا کے 15 ویں کھلاڑی بن جائیں گئے۔

براڈ نے اب تک 393 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن 514 وکٹیں لینے کے ساتھ نمایاں ہیں۔