Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلش کرکٹر معین علی کو برمنگھم ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

انگلش کرکٹر معین علی کو برمنگھم ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
April 10, 2016
برمنگھم(ویب ڈیسک)مسلمان ہونا جرم بن گیا انگلینڈ کرکٹ  ٹیم کے کھلاڑی معین علی کو  برمنگھم ایئرپورٹ پر روک  لیا گیا حکام  نے چالیس منٹ بعد جانے کی اجازت دی۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کومشکل سےنکالنے میں مدد دینےوالےمعین علی خود برطانیہ میں مشکل  میں پھنس گئے اورچالیس منٹ تک ان کی مدد کوکوئی نہ آیا۔معین علی  کواسوقت مصیبت کاسامناکرناپڑا،جب  انہیں  بغیرکسی وجہ کےبرمنگھم ائیرپورٹ  پرروک لیاگیا۔ اپنےساتھ ہونےوالےاس سلوک پرمعین  علی غصےسےلال پیلےہوگئے،معین علی نےٹویٹ کیا کہ ٹیم کے ساتھ سفر کےدوران کبھی نہیں روکا گیا اکیلے سفر کیا توچالیس منٹ تک  ایئر پورٹ پر روکے رکھا عجیب مذاق ہے معین علی کےساتھ ایئرپورٹ حکام کےرویے پران کے ساتھی کرکٹرز بھی حیران ہیں۔ انگلینڈ ٹیم  کےلیےکھیلنےوالےمعین علی برمنگھم کےشہری ہیں اورآج ایئرپورٹ حکام نےان کےساتھ جوکیا،اس پرمعین  سوچوں میں ڈوبےہیں کہ آخران کاقصورکیاتھا؟