Monday, January 30, 2023

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کو ایورٹن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کو ایورٹن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

لندن (92 نیوز) دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں زبردست مقابلے جاری ہیں، انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کو ایورٹن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا، ایورٹن نے چیلسی کو ایک صفر سے مات دی۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کو ایورٹن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا۔

ایورٹن کی ٹیم  شاندار آغاز کرتے ہوئے جیلفی سگوراسن نے 22 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی، دوسرے ہاف میں بھی چیلسی گول کرنے میں ناکام رہی اور ایورٹن نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ اور اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ریال میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود اٹلیٹکیو میڈرڈ کو دو صفر سے دھول چٹائی۔

جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ کا مقابلہ یونین برلن سے ہوا، دلچسپ مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔