Friday, March 29, 2024

انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے لیڈز کو سات صفر سے دھول چٹائی

انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے لیڈز کو سات صفر سے دھول چٹائی
December 15, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں گولز کی بھر مار جاری ہے۔ مانچسٹر سٹی نے لیڈز کو سات صفر سے دھول چٹائی۔

مانچسٹر سٹی نے  کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم  کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے اور  پہلے ہی ہاٹ میں تین گول داغ دیئے۔

دوسرے ہاف میں لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیم مانچسٹر سٹی کے حملوں کا دفاع کرنے میں ناکام نظر آئی اور مزید 4 گول کھا لئے۔

ادھر جرمن لیگ  میں بھی بائرن میونخ اور اسٹورٹ گارٹ کا مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا جسے بائرن میونخ نے پانچ گول سے جیت لیا۔ سرج گنبری نے ہیٹ ٹرک کی۔ اسٹورٹ گارٹ  کے کھلاڑی ایک بھی گول نہ کر سکے۔