مانچسٹر (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، مانچسٹر سٹی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو دو، ایک سے مات دے دی۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر سٹی کا مقابلہ آرسنل سے ہوا، پہلے ہاف میں آرسنل کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے کم بیک کیا اور 57 ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ کھیل کے اضافی منٹ میں مانچسٹر سٹی نے ایک اور گول کر کے دو،ایک سے میچ اپنے نام کرلیا۔
دوسرے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں،، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین، دو سے کامیابی حاصل کرلی۔
پریمیئرلیگ کے ایک اور میچ میں ٹوٹنہم کا مقابلہ وٹفورڈ سے ہوا، ٹوٹنہم نے حریف ٹیم کو ایک صفر سے مات دی، فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول سانچیز نے کیا۔