Tuesday, January 31, 2023

انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول نے وولور ہمپٹن کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول نے وولور ہمپٹن کو شکست دیدی
لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے وولور ہمپٹن کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوریشن مزید مستحکم کر لی۔ لیورپول کی جیت کا اسکور دو صفر رہا۔ میچ کے آغاز ہی سے لیورپول نے شاندار کھیل پیش کیا اور 18 ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی لیورپول نے میچ پر گرفت برقرار رکھی اور حریف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ 68 ویں منٹ میں ورجل وین ڈائیک نے گول کرکے میچ کا اسکور دو صفر کر دیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہا۔ لیورپول پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔