Saturday, July 27, 2024

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹریونائیٹڈ اور لیسسٹر سٹی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹریونائیٹڈ اور لیسسٹر سٹی کی ٹیمیں مدمقابل  ہونگی
August 10, 2018
لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کے نئے سیزن کا آغاز آج سے ہو گا۔ افتتاحی مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور  لیسسٹر سٹی   کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ۔ ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ جمانے کی جنگ لڑیں گی۔ 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گی ۔ 17 ٹیمیں وہ ہیں جو پچھلا سیزن کھیل چکی ہیں، جب کہ  ای ایف ایل سے پروموٹ ہونے والی تین ٹیمیں بھی ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گی۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر ے گی۔