Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال ، لیسٹر سٹی اور برنلی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال ، لیسٹر سٹی اور برنلی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
November 11, 2018
لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں لیسٹر سٹی اور برنلی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹائٹل پر نظریں جمائے ٹیمیں سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلس کے خلاف ایک صفر سے فتح سمیٹی۔ میچ کے آغاز سے ہی ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلس کو دباؤ میں رکھا اور میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ میچ کے 66 ویں منٹ میں گوان فوئیتھ نے شاندار گول داغ کر ٹوٹنہم کو برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رکھی۔ ایک دوسرے میچ میں لیسٹر سٹی اور برنلی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ کر لگاتار حملے کیے مگر کسی ٹیم کو کامیابی نہ ملی اور میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔