Tuesday, October 4, 2022

انگلش پریمیئر لیگ ، ایورٹن اور ولوور ہیمپٹن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ ، ایورٹن اور ولوور ہیمپٹن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں  دلچسپ مقابلے جاری  ہیں جہاں  ایورٹن نے  شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی ، ولوور ہیمپٹن نے کرسٹل پیلس کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی برائٹن اور  نیو کیسل کے درمیان میچ برابر رہا ۔

انگلش پریمیر فٹبال لیگ میں یموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے   جاری ہیں ،  ایورٹن نے  شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ایک صفر  سے شکست دے دی ، ایورٹن کی طرف سے  ریچلسن نے ایک گول اسکور کیا،ایورٹن کی پوائنٹس ٹیبل پر گیارہویں پوزیشن ہے ۔

پریمیر لیگ کے دوسرے میچ میں ولوور ہیمپٹن نے کرسٹل پیلس کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی ،ولوور کی طرف سے کیسٹیلو اور کیسٹرو نے ایک ایک گو ل اسکور  کیا ۔

لیگ کے ایک اور میچ میں  برائٹن اور  نیو کیسل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ،ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن    میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔