Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی نے ہیڈرزکو مات دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی نے ہیڈرزکو مات دیدی
February 3, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ  میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ اہم میچ میں  چیلسی نے ہیڈرز فیلڈ کو 0-5 سے مات دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈن ہیزرڈ نے تین گول اسکور کیے۔ دوسرے میچ میں ولفز نے ایورٹن کو تین ،ایک سے مات دی۔ انگلش پریمئیر  کا میلہ زور و شور سے جاری ۔ چیلسی  کی ہیڈرز فیلڈ کیخلاف بڑی جیت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔  چیلسی نے ہیڈرز فیلڈ کو پانچ صفر سے  دھول چٹائی ۔ چیلسی نے میچ کو آغاز سے ہی اپنی گرفت میں رکھا اور  16ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی ۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ایڈن ہیزرڈ نے گول داغ کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی ۔ دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کا جادو برقرار رہا اور مزید تین گول اسکور کر  کے پانچ صفر سے میچ اپنے نام کیا ۔ دوسرے میچ میں ولفز نے ایورٹن کے ارمانوں پر پانی پھیرا، ولفز نے ایورٹن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست  دی ۔