Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلش پریمیئر لیگ ، ویسٹ ہام نے آرسنل کو ایک گول سے شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، ویسٹ ہام نے آرسنل کو ایک گول سے شکست دیدی
January 13, 2019
لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئرلیگ میں فٹبال کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ویسٹ ہام نے آرسنل کو صفر کے مقابلےمیں ایک گول سے شکست دے دی۔ انگلش پریمئیر لیگ کے ایک بڑے میچ میں ویسٹ ہام نے آرسنل کےخلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ 48 ویں منٹ میں رائس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کےاختتام تک برقرار رہی۔ ایک اور میچ میں لیورپول اور برگٹن مدمقابل تھے۔ لیورپول نے ایک طرفہ مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کیا۔ میچ کا واحد گول اسٹار فٹبال محمد صلاح نے پینلٹی کک پر اسکور کیا۔ لیورپول کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ لیگا ون کے ایک مقابلے میں پی ایس جی نے آمیئن کو تین صفر سے ہرا دیا۔ پیرس کے کلب نے مخالف کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کوانی، مباپے اور مارکینوز نے گول اسکور کیے۔