Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ کو شیفیلڈ یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ کو شیفیلڈ یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
January 28, 2021

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں مانچسٹر یونائیٹڈ کو شیفیلڈ یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں بڑا  اپ سیٹ  ہو گیا ، مانچسٹر یونائیٹڈ کو شیفیلڈ یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ برنلے نےبھی اپنا میچ جیت لیا،چیلسی اور ولور ہیمپٹن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، شیفیلڈ یونائیٹڈ کا آغاز اچھا رہا  اور 23ویں منٹ میں کین برائن نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

 دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ہیری میگوئیر نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا لیکن 74ویں منٹ اولیور بروک نے گول کر کے شیفیلیڈ یونائیٹڈ نے دو ،ایک سے میچ اپنے نام کرلیا۔

دوسرے میچ میں آسٹن ولا اور برنلے کی ٹیمیں میدان میں اتریں، برنلے نے آسٹن ولا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے مات دےدی،چیلسی اور ولور ہیمپٹن کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔