Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلش پریمیئر لیگ ، لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر

انگلش پریمیئر لیگ ، لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر
February 5, 2019
 لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پہلی پوزیشن پر قبضے کے لیے ٹیموں میں جنگ جاری ہے۔ میچ کا آغاز کافی تیز رہا اور دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے۔ پہلی کامیابی لیورپول کے سادیو مانے کو ملی جنہوں نے 22 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 28 ویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے میخیل انٹونیو نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام  تک برقرار رہا۔ میچ میں برابری نے لیورپول کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن خطرے میں ڈال دی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر لیورپول 62 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور مانچسٹر سٹی 59 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔