Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلش پریمیئر لیگ ، بورن ماؤتھ نے چیلسی کو ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ ، بورن ماؤتھ نے چیلسی کو ہرا دیا
January 31, 2019
لندن ( 92 نیوز) دنیائے فٹبال میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور میچز جاری ہیں  جہاں بورن ماؤتھ نے چیلسی کو چار صفر سےشکست دے دی۔ کوپااٹالیا میں رونالڈو کی یوونٹس کو اٹلانٹا کے ہاتھوں تین صفر سے شکست کاسامنا کرنا پڑا، کوپاڈیل رے میں بارسلونا نے سیویل کے خلاف چھ ایک سے میدان مارا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں اےایف سی بورن ماؤتھ نے چیلسی کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں بورن ماؤتھ نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار گول داغ کر میچ اپنے نام کیا۔ کوپا اٹالیا میں اٹلانٹا نے یوونٹس کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ رونالڈو کی یوونٹس میچ میں بے بس نظر آئی اور کوئی گول اسکور نہ کر سکی، اٹلانٹا نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین صفر سے میدان مارا ۔ کوپا ڈیل رے میں بارسلونا نے ایک طرفہ مقابلے کے بعد سیویل کو چھ ایک سے ہرا دیا، میسی کا کلب پورے میچ میں چھایا رہا اور یکے بعد دیگرے گول کر کے ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوایا۔ بارسلونا کے کھلاڑی کوٹینیو نےدو گول  اسکور کیے۔