Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی نے ولو ہمپٹن کو شکست دے دی

انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی نے ولو ہمپٹن کو شکست دے دی
January 15, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئرلیگ فٹبال میں زبردست میچز کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر سٹی نے وولوہمپٹن کو تین صفر سے ہرا دیا، سٹی کی جانب سے گیبرئیل نے دو گول اسکور کیے۔ انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی اور ایکشن سےبھرپور میچز کا سلسلہ جاری ہے، رات ہونے والے میچ میں مانچسٹر سٹی نے وولور ہمپٹن کے خلاف تین صفر سے میدان مارا۔ مانچسٹر سٹی نے میچ کا اچھا کاآغاز کیا اور 10 ویں منٹ میں گیبرئیل نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔39ویں منٹ میں گیبرئیل نے دوسرا گول کر کے میچ کا اسکور دو صفر کر دیا۔ دوسرےہاف میں بھی سٹی نے اچھا کھیل پیش کیا اور میچ کے  78 ویں منٹ میں ہمپٹن کے کھلاڑی کونر نے اپنی ہی جانب گول کر کے میچ سٹی کے حق میں کر دیا۔ مانچسٹر سٹی کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے مزید 3 پوائنٹس کی ضرورت ہے۔