Friday, December 2, 2022

انگلش پریمیئرلیگ ، ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلس کو ہرا دیا

انگلش پریمیئرلیگ ، ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلس کو ہرا دیا

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئرلیگ میں ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلس کو 0-2 سے ہرا دیا۔

انگلش پریمیئرلیگ کے وائٹ ہارٹ لین میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم نے بہترین کارکردگی پر با آسانی میچ اپنے نام کیا۔

جیتنے والی ٹیم کی جانب سے سن اور ایرکسن نے گول اسکور کیے۔

دوسری جانب اٹالین فٹبال لیگ میں انٹرمیلان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد جینوا کو چار صفر سے ہرا دیا۔

انٹر میچ کے آغاز سے ہی چھائی رہی اور حریف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا،فاتح ٹیم کے کھلاڑی روبرٹو نے دو گول اسکور کیے۔

لالیگا میں مشہور کلب ریال میڈرڈ کو ویلنشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ویلنشیا نے ہر شعبے میں ریال کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے اپنے نام کیا، ریال کی جانب سے واحد گول کریم بینزیما نے میچ کے آخری منٹ میں اسکور کیا۔