Thursday, September 19, 2024

انگلش پریمیئرلیگ فٹبال،آرسنلاور لیور پول نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئرلیگ فٹبال،آرسنلاور لیور پول نے اپنے میچز جیت لئے
December 3, 2018
لندن (92 نیوز) انگلش پریمئیر لیگ فٹبال میں  ایکشن اور سنسنی سے بھرپور میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔  آرسنل نے حریف  کلب ٹوٹنہم کے خلاف دو کے مقابلے میں چار گول سے میدان مارا جبکہ  لیورپول نے ایورٹن کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ امارات اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں آرسنل کی طرف سے ابوماینگ نے  10 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر گول کر کے آرسنل کو برتری دلا دی ۔ میچ کے 30 ویں منٹ میں ٹوٹنہم کے ایرک ڈائر اور 34 ویں منٹ میں ہیری کین نے گول کر کے میچ ٹوٹنہم کے حق میں کر دیا ۔ دوسرے ہاف میں آرسنل نے شاندار کھیل  پیش کیا اور اچھا کم بیک کرتے ہوئے مزید تین گول اسکور کر کے میچ چار دو سے اپنے نام  کیا،  ٹوٹنہم کی ٹیم مزید کوئی گول نہ اسکور کر سکی۔ ایک اور مقابلے میں  لیورپول نے ایورٹن کو ایک صفر سے مات دی، لیور پول کی طرف سے میچ کا واحد گول  اوریگی نے میچ کے آخری منٹ میں اسکور کیا۔