Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انگلش ویمن ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی ناریوں کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

انگلش ویمن ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی ناریوں کو دو وکٹوں سے ہرا دیا
March 22, 2016
دھرم شالا (ویب ڈیسک) ویمنز ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری شکست۔ دھرمشالا میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ویمن ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی ناریوں کو دو وکٹوں سے مات دے دی۔ تین وکٹیں لینے پر ہیدر نائٹ پلیئر آف دی میچ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھرمشالا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی خواتین ٹیم کو نوے رنز تک محدود کر دیا۔ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت کور چھبیس رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان متھالی راج نے بیس رنز کی اننگز کھیلی۔ ہیدرنائٹ نے تین اور اینیا شربسول نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہدف حاصل کر لیا۔ ٹیمی بیومونٹ بیس اور نیٹلی سکیور انیس رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بھارت کی ایکتا بھشٹ نے چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔