Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انگلش بلے باز جیمز ٹیلر نے کرکٹ کے میدانوں کو خیرباد کہہ دیا

انگلش بلے باز جیمز ٹیلر نے کرکٹ کے میدانوں کو خیرباد کہہ دیا
April 12, 2016
لندن (92نیوز) انگلش کرکٹر جیمز ٹیلر کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔ ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین ہفتہ تھا۔ میری زندگی الٹ پلٹ ہوگئی ہے لیکن میں یہیں ہوں اور لڑ رہا ہوں۔ چھبیس سالہ جیمز ٹیلر کے طبی معائنے سے پتا چلا ہے کہ ان کی حالت دل کی بیماری میں مبتلا فٹ بالر فیبریکا موامبا جیسی ہے جن کا دل دو ہزار بارہ میں ایک فٹ بال میچ کے دوران ڈیڑھ گھنٹے کے لیے دھڑکنا بھول گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد موامبا نے بھی کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ٹیلر سات ٹیسٹ اور ستائیس ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔