انگلش ایف اے ٹرافی ، گول کیپر نے مخالف ٹیم کی ہر کوشش ناکام بنا دی

لندن (92 نیوز) انگلش ایف اے ٹرافی کے میچ میں گول کیپر نے مخالف ٹیم کی ہر کوشش ناکام بنا دی۔
کبھی کبھی ایک ٹیم کی بد قسمتی دوسری ٹیم کی خوش قسمتی بن جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا انگلش ایف اے ٹرافی کے میچ میں جہاں ایک ٹیم نے گول کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی مگر گول کیپر اور ڈیفنڈر نے دوسری ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔
کارنر کک پر پانچ بار گول کرنے کی کوشش کی گئی مگر ونگیٹ اینڈ فنچلی نامی ٹیم کی قسمت نے ساتھ نہ دیا۔