Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو دونوں فریقین کو تسلیم کرنا چاہیے: خورشید شاہ

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو دونوں فریقین کو تسلیم کرنا چاہیے: خورشید شاہ
July 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فوری منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کو کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ حکومت اور تحریک انصاف کو ماننی چاہیے، یہی طے ہوا تھا کہ کمیشن جو فیصلہ کرے گا اس کو دونوں فریقین مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ منظر عام پر آنے سے شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت انکوائری کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں بھی پیش کرے۔