Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 نافذ

انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 نافذ
December 6, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)ملکی تاریخ میں سب سے بڑی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری۔تین فیصد ٹیکس دیں اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں کا کالا دھن کریں سفید۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 نافذ کردیا ۔مسلح افواج، رینجرز، پولیس  شہدا  کے قانونی وارث ودہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت تین فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کے کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دے دیا گیا ہے۔  انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016کے تحت جائیداد کی پہلے سال کے اندر فروخت پر 10فیصد ،دوسرے سال ساڑھے سات فیصد اور تیسرے سال کے اندر فروخت پر پانچ فیصد کی شرح سے کیپٹل گین ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ جائیداد کو تین سال سے زیادہ عرصے تک رکھنے کے بعد فروخت کرنے پر کیپٹل گین ٹیکس لاگو نہیں ہوگا ۔ اسی طرح یکم جولائی 2016سے قبل غیر منقولہ جائیداد کو تین سال تک قبضے میں رکھنے پر پانچ فیصد کی شرح سے کیپٹل گین ٹیکس نافذ ہوگا اور تین سال سے زیادہ ہو تواس پر کیپٹل گین ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا ۔ شہدا کے لواحقین کو ملنے والے پلاٹ کو تین سال کے اندر پہلی بار بیچنے پر کیپٹل گین ٹیکس سے مکمل چھوٹ اور سروس آف پاکستان کے تحت سرکاری ملازمین کو ملنے والے پلاٹ کو پہلی بار بیچنے پر آدھا ٹیکس معاف ہوگاتاہم ڈی ایچ اے کے تحت ملنے والے پلاٹ کو بیچنے پر ٹیکس میں چھوٹ نہیں ہوگی۔ اسی طرح ود ہولڈنگ ٹیکس کی کم سے کم حد تیس لاکھ روپے سے بڑھا کر چالیس روپے کردیا گیا ہے یعنی چالیس لاکھ روپے مالیت تک کی جائیداد کی خریدو فروخت پرود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا۔