انڈین فیشن ویک کے چوتھے روز ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فیشن شو میں ماڈلزنے رنگ برنگے ملبوسات میں ریمپ پرجلوے بکھیرے۔
انڈین فیشن ویک کے چوتھے روز انڈین ڈیزائنرز نے سردی وخزاں کے حوالے سے نئے ملبوسات کو متعارف کو کروایا۔
ماڈلز نے ڈیزائنر ز کے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔
منتظمین کے مطابق اس طرح کے فیشن شوز نئے رجحانات کے فروغ کا باعث بنتے ہیں اور شائقین کو تفریحی فراہم کرتے ہیں۔